نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی نے افغانستان‘ عراق شام‘ یمن اور تیونس میں جنگجو گروپوں کیلئے کارکن بھرتی کرنے‘ انہیں فنڈز دینے کے الزام میں درجن سے زائد غیر ملکی شدت پسند جنگجوئوںکو بلیک لسٹ کر دیا اور پابندیاں لگا دیں۔
ان میں داعش کا سینئر رہنما بھی شامل ہے۔ القاعدہ پر پابندیاں اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی بلیک لسٹ میں شامل ہونیوالوں کا تعلق سعودی عرب‘ فرانس‘ ناروے‘ سینیگال اور کویت سے ہے۔
پابندیوں کی فہرست میں شام میں داعش کے رہنما عراقی عبدالرحمن مصطفی القدولی‘ ناروے کے آندرلیں کیمرہان‘ کویتی شفیع سلطان عجمی شامل ہیں۔