خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر وفاق نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور ماروی میمن نے پریس کانفرنس کی۔ وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی غیر موجودگی میں حکومت چلائی جا رہی ہے۔ ماروی میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔

صوبے میں ریونیو پنجاب سے بھی کم رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا خیبرپختونخوا میں امن وامان کیوجہ سے بزنس مین کی زندگی مشکل ہو چکی ہے ضرب عضب کے کسی شہید فوجی کے گھر عمران نہیں گئے۔

خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان کی بجائے لوگوں نے ڈی چوک میں نیا پاکستان دیکھا۔ ماروی میمن نے کہا منشور میں کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ پوری طرح استعمال نہیں کیا، کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔

ضعلی ہیڈکوارٹراسپتالوں کی اپ گریڈیشن نہیں کر سکے اور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری بھی نہیں لا سکے۔ کے پی کے پارلیمنٹرینز کی سیلری بڑھائی گئیں۔

عمران نے 90 دن کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔ عمران کو باقی صوبوں میں بڑا کچھ نظر آتا ہے اپنے صوبے میں نظر نہیں آ رہا۔ خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع ڈینگی سے متاثر ہیں۔