اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں پچاس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی، جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔