میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپن میں غیر قانونی کاروبار پر پابندی کے باوجود قومی خزانے میں جسم فروشی اور منشیات سے سالانہ 10 بلین یورو جمع ہوتا ہے۔
اسپین میں منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار عروج پر ہے جس کی بدولت خزانے میں سالانہ 10 بلین یورو کا اضافہ ہو رہا ہے، اسپینش نیشنل اسٹیٹسٹک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2010 میں غیر ممنوع کاروبار، منشیات کی اسمگلنگ اور جسم فروشی کے کاروبار کے بدولت ملکی معیشت میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا جو سال 2013 میں بڑھ کر 1.05 ہوگیا جبکہ گزشتہ سال غیر قانونی کاروبار سے ملکی جی ڈی پی میں 26 بلین یورو کا اضافہ ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر اسی طرح غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ تجارت کا سلسلہ جاری رہا تو 2014 کے اختتام تک منشیات اور دیگر تجارت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوگا اور آئندہ 2 سال میں اس میں 2 فیصد تک مزید اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسپین میں منشیات کی فروخت اور غیر قانونی کاروبار پر پابندی عائد ہے تاہم ملک کے بااثر افراد ممنوعہ کاروبار میں سرمایہ کاری کر کے سالانہ لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔