کراچی میں دھماکا، ایس ایس پی فاروق اعوان شدید زخمی

Karachi Blast– Breaking News – Geo

Karachi Blast– Breaking News – Geo

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس فیز 4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان پر بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ فاروق اعوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فاروق اعوان کی اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور فاروق اعوان بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے فاروق اعوان ڈیفنس میں اپنے دفتر سے رہائش گاہ جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے کار، پولیس موبائل اور ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔