کراچی (جیوڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں رینجرز کی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، کوشش ہے گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔
سندھ اسمبلی کے باہر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے جس میں تیئس افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا حراست میں لئے گئے کچھ افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ باقی اب بھی زیر حراست ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے۔