کراچی (جیوڈیسک) ایس ایس پی فاروق اعوان اسپتال سے نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مورال بلند ہے اور دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، ایسے دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان ساؤتھ سٹی اسپتال سے خود چل کر کہیں چلے گئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں، حق اور سچ کی لڑائی لڑتا رہوں گا۔