لاہور: نجی کلینک میں زچگی کے دوران خاتون اور بچہ جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے ایک نجی کلینک میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون اور اس کا بچہ جاں بحق ہو گئے۔

اعوان ٹاؤن کی رہائشی 25 سالہ حاملہ خاتون فضاء کو ملتان روڈ سبزی منڈی اسٹاپ پر واقع ایک نجی کلینک میں لایا گیا۔ ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کے دوران خاتوں کی حالت غیر ہو گئی جس پر ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر جناح اسپتال لے جانے کو کہا۔ جناح اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے فضاء اور اس کے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

ورثاء نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر احتجاج کیا اور ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔