نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں وزیراعظم آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج جبکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے حق میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف آج شام پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے خطاب کریں گے، اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر پاکستان عوامی تحریک، پاکستان تحریک انصاف اور اے پی ایم ایل نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ان جماعتوں کے دیگر شہروں کے کارکن بھی مظاہرے میں شرکت کریں گے، دوسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ نون بھی وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کرے گی۔