جمیل شہید نے الواجد اسپورٹس کو اور ینگ پرنس نے ملیر نیشنل کو شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل ٹائون ف بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں ینگ پرنس سلطان آباد کی ٹیم نے ملیر نیشنل کو 3-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے امیر حمزہ نے تینوں گول اسکور کرکے ہٹ ٹرک کی ملیر نیشنل کا واحد گول دائود نے اسکور کیا، دوسرے میچ میں جمیل شہید فٹ بال کلب لانڈھی نے مد مقابل الواجد اسپورٹس کو با آسانی 3-0سے شکست دیدی۔

جمیل شہید کی جانب سے محمد سلیم نے دو جبکہ عمر فاروق نے ایک گول اسکور کیا ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور اہم میچ میں لانڈھی کی معروف فٹ بال ٹیم لکی مین فٹ بال کلب نے سخت مقابلے کے بعد قلندری اسپورٹس گذری کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے دوران پہلے ہاف میں لکی مین کو شاہد سلطان کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں قلندری فٹ بال کلب کے شہاب نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا جو کہ کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام تک جاری رہا۔

ریفری کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس مرحلے میں لکی مین کو کامیابی حاصل ہوئی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفری محمد عمر بلوچ ،عبدالکریم ،پرویز گل اور فرید خان نے سپراوئز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض حاجی محمد اقبال،ذاہد اور شیر افضل نے انجام دیئے۔

Footbal Tornament

Footbal Tornament