عمران خان کا پیغام حکمرانوں کے نام
Posted on September 26, 2014 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Imran Khan
عمران خان کا پیغام. حکمرانوں کے نام
جزبہ قوم اور امن کی شمع جلانے نکلے ہیں
دستور شعور آگہی تجھے سمجھانے نکلے ہیں
آزاد امن پسند غیرت مند قوم ہیں ہم
تجھے اور دنیا کو یہ باور کروانے نکلے ہیں
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
غداروں بے ضمیروں کو بھگانے نکلے ہیں
دھرتی کا ہر پرانا قرض چکانے نکلے ہیں
باندھ کے سر پے کفن
شمع تبدیلی نظام جلانے نکلے ہیں
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
عشق محمد سولی پے چڑھنے سے نہیں ڈرتا
یہ میڈل سینے پے سجانے نکلے ہیں
ہماری عزت و غیرت پر تو نے کیا حملہ
اب تیری غیرت کو بھی دفنانے نکلے ہیں
تیری امداد کی بیساکھیوں پر نہیں جینا
تیرے کشکول کو ہٹانے نکلے ہیں
اپنے سر کو جھکایا نہیں ہم نے
اس سر کو کٹانے نکلے ہیں
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
تیری فرونیت کو خاک میں ملا دیں گے
تیری کرپشن کو سمندر میں بھا دیں گے
بدل کر نظام دنیا کو دکھا دیں گے
تخت شاہی پر انقلاب کا دیا جلا دیں گے
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
آزادی لانگ مارچ سے تیرا چہرہ زرد ہے
تیرے پیٹ میں بس یہی اک درد ہے
انقلاب پاکستان کے آگے دیوار ہے تو
اس دیوار کو گرانے میں تیار ہر فرد ہے
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
مذاکرات کا ذکر اب بار بار نہ کر
چھوڑ میرے مستقبل کو اپنی فکر کر
ہم بدلنا چاھتے ہیں نظام کو
تو رکاوٹ میں اگر مگر نہ کر
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
ہم نے لانا ہے انقلاب اس ملک میں
بدل دیں گے ہم اس فرسودہ نظام کو
تیری نا انصافی .کرپشن سے بیزار ہیں ہم
بدل دیں گے تیری ہر رنگین شام کو
یہ تمہیں بتانے نکلے ہیں
ہم ملک بچانے نکلے ہیں
جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اٹلی والا
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com