کراچی (جیوڈیسک) عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ کے3 گرفتار کارکنوں کو 90 روز تک رینجرز کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا ہے۔
رینجرز نے ایم کیو ایم کے 3 گرفتار کارکنوں کاشف، زکریا اور شاہ نواز کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور درخواست کی کہ تینوں ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ تفتیش کے لئے تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روز تک تحویل میں رکھنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ رینجرز نے 2 روز قبل ایم کیو ایم کے گلشن معمار سیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر 23 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جس کی ایم کیو ایم کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے گئے۔