پنجاب، ڈینگی کا مرض بڑھنے لگا، مزید دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کا مرض بتدریج بڑھنے لگا ہے، مزید دو مریضوں میں موذی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریض ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راوالپنڈی سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ اویس اور 48 سالہ یونس میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

اس طرح پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 96 ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی اثرات ڈینگی کی افزائش میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال میں حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی سطح پر ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر بروئے کار لانا ہونگی۔