ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار ریتک روشن جنہیں بے شمار ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہالی وڈ میں انہیں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ ہی نہیں ملا جس پر وہ کام کر سکیں۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ریتک روشن کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ پراجیکٹ ہمیشہ ان کے پاس رہتے ہیں، اور بہت سی فلموں میں انہیں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا جس پر وہ کام کریں۔
اپنی نئی آنے والی بالی وڈ فلم ’بینگ بینگ‘ سے متعلق ریتک روشن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے آسان فلم ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص زندگی میں نہایت مشکل اور کٹھن حالات سے گزرا ہوتو اسے زندگی آسان لگنے لگتی ہے اور وہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے۔
ریتک روشن ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’اگنی پتھ‘ اور’ کرش 3 ‘ جیسی سپر ہٹ کے بعد اب ہریتک اپنے چاہنے والوں کو نظر آیئں گے نئی فلم ’بینگ بینگ‘ میں ایک نئے روپ میں۔