حکومت کو عوام کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں، نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی ،پانی ،گیس سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت عوامی احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں نعیم کھو کھر نے کہاکہ سیاسی رہنماء دھرنوں، مذکرات اور لندن پلان کی رٹ لگانے کے بجائے غریب عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو بجلی اور پانی کی بندش سے فوری نجات دلانے کے لئے اقدامات کریں۔

نعیم کھو کھر نے کہاکہ شہری مسائل سے چار ہیں اور ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں عوامی مسائل کے بروقت حل اور شہر کو کھنڈرات بننے سے روکنے کے لئے فی الفور کراچی سمیت پورے ملک میں فعال بلدیاتی نظام نافذ کرکے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا جائے تاکہ عوام بنیادی مسائل سے چھٹکارہ پاسکیں اور شہر ایک بار بھی ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔