نئی دہلی واقعہ : لاہور کے چڑیا گھر میں حفاظتی انتظامات سخت

Lahore Zoo

Lahore Zoo

لاہور (جیوڈیسک) بھارت کے چڑیا گھر میں تصویر بنانے والے شخص کی شیر کے پنجرے میں ہلاکت نے دل دہلا دیئے۔ اس واقعے کے پیش نظر لاہور کے چڑیا گھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ نئی دہلی کے چڑیا گھر میں شیر کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

جنگلی حیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ لوگوں کے اشتعال دلانے پر شیر نوجوان کو اٹھا کر لے گیا، اگر پتھر نہ مارتے تو شیر کچھ نہ کہتا، چڑیا گھر انتظامیہ نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔ لاہور کے چڑیا گھر میں بھی بعض منچلے تصاویر بنانے کیلئے شیروں کے پنجرے کے پاس پہنچ جاتے ہیں، وہاں موجود اہلکار انہیں ہٹا دیتے ہیں۔ اب انتظامیہ نے مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاھور چڑیاگھر میں سیاحوں کو خطرناک جانوروں سے بچائے رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاہم سیاحوں کو بھی اپنی زندگی محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔