مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 26/9/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول بیدیاں کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر چوہدری فضل احمد خاں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام، تقریب میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران چوہدری فرید احمد، چوہدری عبدالحمید، چوہدری رحمت علی، ، حاجی چاہت خاں کے علاوہ سکول ہذا کے سابقہ ہیڈ ماسسٹر ز ،ٹیچروں اور علاقہ کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ڈپٹی ہیڈ ماسٹر چوہدری فضل احمد خاں کی ریٹائرمنٹ سے گورنمنٹ ہائی سکول بیدیاںعظیم انسان سے محروم ہو گیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کے دن تک سکول کی فلاح و بہبود کے لئے عام ملازم کیساتھ مل کر کام کرنے میں کبھی بھی عار محسوس نہیں کیا۔سکول کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لی اور ان کے حل کرنے کے لئے دن رات کام کیا۔ہم ان کی سکول کے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج نے سیلا ب متاثرین کی مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سیلا ب نے پورے ملک میں تباہی کر دی ہے جس سے لوگوں کے گھر بار ،املاک ،مال مویشی، کھڑی فصلوں اور انسانی جانوں کا وسیع پیمانے پر ضیاع ہوا ہے ۔ امدادی کاموں میں پاک فوج کے بہادر جوان اور امدادی ٹیمیں اپنی جان پر کھیلتے ہوئے متاثرین کو سیلاب سے نکال رہے ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب اور دیگر صوبوں کی ہزاروں بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں ۔ فوج نے ہر مشکل وقت میں خواہ زلزلے ہوںسونامی ہو یا سیلاب فوج نے ہمیشہ عوام کی بھرپور خدمت کی ان آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف جنگ شروع کررکھی ہے ہمارے سینکڑوں فوجی شہید ہوچکے ہیں ہم فوج کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کرپٹ سسٹم کو ختم کرنا ہی دھرنے کا مقصد ہے ۔ عمران خان عوامی حقوق کی آگاہی اور حکمرانوں کی ذمہ داری کیلئے عوام کو بیدار کررہے ہیں پرامن احتجاج اور نااہل حکمرانوں کی رخصتی تحریک انصاف کا مشن ہے حکومت غیر قانونی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ۔ تحریک انصاف کے ارکان کو گرفتار کرکے حکومت نے ماروائے آئین اقدام کیا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بے گناہ شہریوں کو جیلوں میں ڈال کر حکمران کون سی عوامی خدمت کررہے ہیں۔ کرپٹ اور جعلی جمہوری سسٹم نے عوام کے حقوق غصب کئے ہیں، دھاندلی زدہ نظام کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہی ملکی ترقی وخوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کے ضامن ہے انتخابی اصلاحات کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرایا گیا تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔حکمران طبقہ عوامی حقوق کی بحالی میں ناکام ہوچکا ہے دھرنا حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ قوم نے دھرنوں میں شرکت کرکے مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں’آمریت کے سہارے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی، ملک میں انقلاب لانے کے جھوٹے دعوے داروں کے جمہوریت دشمن عزائم کبھی پورے نہیںہوں گے ،نیا پاکستان بنانے کی بڑھکیں لگانے والے جان لیں کہ مسلم لیگ ن اگلے چار سال میںقائد اعظم کے پاکستان کی تعمیرکا کام مکمل کرکے امن ترقی و خوشحالی کا وعدہ پورا کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کو اقتصادی قوت بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کی پالیسیوںکی بھرپور حمایت کر رہی ہے، ملک میں شر پھیلانے کی سازش کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں اور انکے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دھرنوں کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے ملک کو تنہا کرنا ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتبار ختم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل حکومت کے پاس ہے ‘دھرنوں نے کاروبار کرنیوالوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

Lalyani High School

Lalyani High School