چارٹرڈ طیاروں پر گھومنے والے عمران لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، سعد رفیق

Saad Rafique

SaadSaad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جس شخص کو اپنے پیروکاروں سے بوُ آتی ہو ، وہ انقلاب کیا لائے گا ، چارٹر طیاروں پر گھومنے والے عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

لاہور میں پنجابی فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنوں سے روزانہ غائب ہونا عمران خان کی ناکامی کاثبوت ہے جبکہ طاہر القادری پیروکاروں کو ملتے وقت منہ پر رومال رکھ لیتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حنیف عباسی ، حمید گل اور جاوید ہاشمی کے سوالوں کا جواب دینا ہی پڑے گا، آخردھرنوں اور جلسوں پر کروڑوں ، اربوں روپے کون دے رہا ہے۔