شیخوپورہ (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی رہنما چودھری امجد حسین گادھی نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 ء میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیو ں کے انکشافات نے شریف برادران کو بے نقاب کر دیا۔ شریف برادران اور ان کی جعلی اسمبلی انہیں کب تک بچائے گی۔
ان خیالات کااظہارانہو ں نے یہاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ق لیگی کارکنان کی کثیرتعداد موجودتھی چودھری امجد حسین گادھی نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دلانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں عنقریب عوام کو کرپٹ نظام اور حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔