مفتی امان اللہ کا قتل، جمعیت اہلسنت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) جمعیت اہلسنت کی اپیل پر جڑواں شہروں کی مساجد میں مفتی امان اللہ کی قتل کی مذمتی اور قاتلوں کی گرفتاری کی قراردادیں پیش کی گئیں جبکہ دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار سے فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی شرکا نے کتبے اٹھارکھے تھے جس پر انتظامیہ اور امن اومان کے حوالے سے نعرے درج تھے، ریلی سے جمعیت اہلسنت کے امیر مولانااشرف علی، کنوینر مولانا ادریس حقانی، اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا عبدالرزاق حیدری، دارالعلوم کے ترجمان حافظ صدیق، مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا بلال عمر ودیگر نے خطاب کیا۔دریں اثنا احتجاجی ریلی میں اس وقت ناخوشگوار واقعہ رونماہو گیا۔

جب لال مسجد کے نائب خطیب مولاناعامر صدیق کو خطاب کیلئے بلوایا گیا تو اہلنست کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پر انہیں وہاں سے نکالا گیا۔ اہلسنت والجماعت اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے جمعہ کے روز الگ الگ احتجاج کے اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، مساجد، امامبارگاہوں پر پولیس کی ڈیو ٹی اور پٹرولنگ جاری رہی، اس سلسلے میں سی پی او کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔