گلو بٹ کا نام جلد آکسفرڈ ڈکشنری میں شامل ہوگا

Butt Gullu

Butt Gullu

لاہور (جیوڈیسک) گلو بٹ کو تو رہا کر دیا گیالیکن خبریں آرہی ہیں کہ اس کا نام آکسفرڈ ڈکشنری میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ گلو نئی اصطلاح بن گیا، طاقت ور طبقے کی شہ پر معاشرے کے امن و سکون کو تہہ و بالا کرنے والوں کے لیے گلو کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے۔

اور اب یہ نام بہت جلد آکسفورڈ ڈکشنری میں بھی جگہ بنائے گا۔ اگر گلو آکسفورڈ کشنری کا حصہ بنا تو صفت کہ لائے گی Gulluish، یعنی اردو میں اس کے معنی ہوسکتے ہیں گلو گرد، گلو ازم کہلائے گا گلو گردی، گلو نائز فعل کہلائے گا جس کا مطلب ہوگا گلو گردی کرنا۔

سترہ جون کو ماڈل ٹائون لاہور میں کم سے کم چھ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے بعد گلو بٹ سیاسی تقریروں اور خبروں میں مسلسل جگہ بنائے ہوئے ہےجس کے نام پر بنایا گیا گیم گلو بھی اب تک دس ہزار افراد ڈائون لوڈ کرچکے ہیں۔ لاہور کے ایک ماہر لسانیات نے آکسفورڈ ڈکشنری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے۔

لفظ گلو کو پاکستان اور بھارت میں شائع ہونے والی آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل کیا جائے،آکسفورڈ ڈکشنری کی جانب سے خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ اگریہ لفظ کم وقت میں زیادہ لوگوں کے زیراستعمال آگیا۔

اور ڈکشنری میں شمولیت کی توقعات بڑھیں تو لفظ گلو کو آکسفورڈڈکشنری کا حصہ بنالیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہر لسانیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈکشنری میں صرف لفظ گلو استعمال کیا جانا چاہیے، بٹ برادری کا پرتشدد روِیے سے کوئی تعلق نہیں۔