اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے کہ گلو بٹ کا نام آکسفورڈ کی ڈکشنری میں شامل ہو گیا، گلو بٹ کو ہیرو بنادیا گیا، یہ نام نہاد جمہوریت اور پارلیمنٹ کا چہرہ ہے۔
ہرغیرت مند آدمی 10 بار ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ گلو بٹ کو باعزت رہا کر دیا گیا ، لعنت ہے ایسے نظام اور ایسی جمہوریت پر، وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس سے ہمارا بھروسا اٹھ چکا ہے۔
اس ملک میں اور اس نظام میں صرف گلو بٹ ہی رہ سکتا ہے، اس دھرنے کے لوگ گلو ازم کو ختم کرنے کے لیے آئے ہیں،اسلام آباد پولیس بھی گلوبٹوں کی پولیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری دراصل قرضہ ہوتا ہے، اب تک حکمران 6 ہزار ارب قرضہ لے چکے ہیں، کیا نواز شریف امریکا میں صدر اوباما سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کریں گے۔