سبی کی خبریں 26/9/2014

کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور لواحقین کو معاوضہ کی عدم ادائیگی

سبی (محمدطاہر عباس) کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور لواحقین کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کے خلاف سبی پریس کی جانب اور انجمن تاجران کے تعاون سے شہر میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال اندرون شہر ٹریفک غائب رہی کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے پر سبی پریس کلب کے صحافیوں کا انجمن تاجران سبی ہندو پنچائیت ،سیاسی و مذہبی جماعتوں ،ٹریڈ یونینز ،اور شہریوں اظہار تشکر تفصیلات کیمطابق کوئٹہ میں صحافیوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے بلوچستان میں اب تک 30صحافیوں کو شہید کیا جاچکا ہے صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد انہیں حق اور سچ لکھنے سے روکنا ہے صوبے میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا حکومت اب تک کسی ایک صحافی کے قاتل کو بھی گرفتار نہیں کرسکی ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی خلاف سبی پریس کلب کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں،ٹریڈ یونینز،کے تعاون سے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے سبی پریس کلب کے صدر محمد جان مری،سرپرست اعلیٰ ملک اکرم بنگلزئی ،سینئر نائب صدر ناشاد بلوچ،میاں یوسف، خجک قبیلے کے سربراہ سردار محمد خان خجک ،نیشنل پارٹی کے کامریڈ ہدایت رسول سیلاچی، اسلم گشکوری، پشتونخوامیپ کے احمد خان لونی، نیشنل پارٹی کے ضلعی سابق صدر سلطان دہپال ،تحریک انصاف کے شیخ رشید خجک،پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر نثار احمد قادری،جمیعت علماء اسلام کے ضلعی مولانا عطا ء اللہ ، بلوچستان متحدہ محاذ سبی کے صدر ملک شاہجہاں چاچڑ،ایپکا کے صدر محراب خا ن خجک ،پاکستان ریلوے لیبر یونین کے صدر سیف اللہ مگسی، پیرا میڈیکل کے جنرل سیکریٹری قادر بخش لونی، ایریگیشن یونین کے خلیل احمد، جنرل کونسلر فقیر محمد رند، و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سبی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری میر دین محمد مری، سابق صدر سلیم گشکوری، قبائلی رہنما حبیب رند، ملک مزار خان خجک، و دیگر بھی موجود تھے مقررین نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اس نازک دور میں بڑی بہادری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران نامعلوم درندہ صفت افراد نے تین بے گناہ نہتے صحافیوں ارشاد مستوئی، عبدالرسول خجک اور محمد یونس کو بڑی بے دردی سے قتل کردیا ناجو قابل مذمت عمل ہے بلکہ حکومت کے باعث شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان صحافیوں کیلئے انتہائی حساس صوبہ بن چکا ہے اب تک تیس صحافیوں کو شہید کردیا گیا جن کے نا تو ملزمان گرفتار کیے گئے اور نہ ان کے لواحقین کی مالی مدد کی گئی مقررین نے کہاکہ صحافیوں نے ہمیشہ بلا تعصب اپنے فرائض سر انجام دیے صحافیوں کو کسی بھی گروہ ،پارٹی، زبان سے تعلق نہیں بلکہ وہ سب کے صحافی ہیں جو معاشرے میں ملکی ترقی اور بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ مظلوم کی آواز کو بلند کیا اور ظالم کے خلاف قلم کے ذریعے جہاد کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے پیاروں کو شہادت کا درجہ دیتے ہیں ان میں کوئٹہ کے تین صحافی ارشاد مستوئی ،عبدالرسول خجک، محمد یونس ،شامل ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے پسند کیا اور انہیں شہادت کے درجے سے نوازا نہوں نے کہا کہ ملک خصوصا صوبے میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے جہاں ڈاکٹرز،وکلائ،صحافی،اساتذہ،سیاست دان،اور مذہبی رہنما سمیت عام شہری محفوظ نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوئٹہ کے صحافیوں کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیںا ور لواحقین کو معاوضہ فراہم کیا جائے علاوہ ازاں سبی پریس کلب ایک ہفتہ کیلئے احتجاجا پریس کلب کی تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا بعد ازاں سبی پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے سبی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری دین محمد مری ،سابق صدر سلیم گشکوری،میاں یوسف کی قیادت میں سبی پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ سبی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں تین صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ورثاء کو معاوضے

سبی (محمدطاہر عباس) کوئٹہ میں تین صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ورثاء کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف سبی پریس کلب کی جانب اور انجمن تاجران سبی کے تعاون سے سبی شہر اور گردونواح میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ،مارکیٹیں ،اور دکانیں بند کی گئیں جبکہ شٹرڈائون ہڑتال کے باعث اندرون شہر ٹریفک بھی معطل رہی سبی پریس کلب کے صحافیوں صدر محمد جان مری، سرپرست اعلیٰ ملک اکرم بنگلزئی،سابق صدر سلیم گشکوری،میاں یوسف ،طاہر عباس، اور انجمن تاجران کے صدر طارق حمیدبنگلزئی،سینئر نائب صدر سیٹھ سیوارام ، نے شٹر ڈائون ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کیا شٹر ڈائون ہڑتال کا جائزہ لیاسبی میں سبی پریس کلب کی جانب سے صحافیوں نے کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال پر انجمن تاجران، سیاسی و مذہبی جماعتوں،ٹریڈ یونینز، اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنا کر صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

Sibi News

Sibi News