کیوبا: انقلابی رہنما چےگویرا اور ہوگو شاویز کے ناموں سے پرفیوم

Perfume

Perfume

ہوانا (جیوڈیسک) کیوبا میں انقلابی رہنماوٴں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا گیا ہے۔ چے گوویرا اور ہوگو شاویز کے نام سے پرفیوم متعارف کرا دیے گئے۔

کیوبا میں پرفیوم بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے اپنے نئے پرفیومز کو ملک کے انقلابی رہنما چی گوویرا اور وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ پرفیومز کی رونمائی کی تقریب ہوانا میں ہوئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں پرفیوم تیار کر کے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کوان کی خوشبو سنگھائی جس کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ اس پرفیوم کی خوشبو سے انہیں کونسے انقلابی رہنما یاد آتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق سروے کے بعد سب سے زیادہ دوم نام ہوگو شاویز اور چی گوویرا کا نام لیا گیا۔