قومی ہاکی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں عمان کو 8-0 سے ہرا دیا

Hockey

Hockey

اینچیون (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے آخری گروپ میچ میں عمان کو 8-0 سے شکست دے دی ، عمان کی ٹیم میچ کے آغاز میں دبائو کا شکار رہی۔

قومی ٹیم کی جانب سے میچ میں مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے جس کے جواب میں عمان کی ٹیم کی جانب سے دفاعی حکمت عملی اختیار کی گئی ، لیکن یہ حربہ بھی انہیں شکست سے محفوظ نہ رکھ سکا۔