فلم” جیوپٹرایسینڈنگ” کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Jupiter Ascenoing

Jupiter Ascenoing

نیویارک (جیوڈیسک) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ” کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اینڈی وچوئسکی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی خود کو عام سی انسان تصور کرنے والی غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تاریخِ پیدائش کی اہمیت کیوجہ سے اُسے یونیورس کا اگلا لیڈر منتخب کرلیا جاتا ہے۔

اس بھاری ذمہ داری کے بعد لڑکی کا سامنا دوسرے سیارے سے آنیوالے ایک ایسے طاقتور شخص سے ہوتا ہے جو اُسے قتل کر کے تمام تر طاقت ہتھیانا چاہتا ہے۔ گرانٹ ہِل،اینڈی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ مِلا کیونس اورمعروف اداکار شیننگ ٹیٹم نے نبھایا ہے۔

جنکے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایڈی ریڈمین، شین بیم، ڈوگلز بوتھ اور جیمز ڈیگری شامل ہیں۔ وارنر بروس پکچرز کے تحت مکمل ہونیوالی مار دھار کے مناظر سے بھرپور سائنس فکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ” آئندہ برس 6 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔