لاہور: پی ٹی آئی جلسے کےسیکورٹی انتظامات، 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے اتوار کے روز مینار پاکستان گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کے لئے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

جبکہ آزادی چوک کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے 60 وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔ جلسہ گاہ کے اندراورباہر 50 ایس ایچ او، 20 ڈی ایس پی اور 3 ایس پی ڈیوٹی دیں گے۔ سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی جلسہ گاہ کے اندر اور باہر موجود ہونگے۔