دنیا کے بلند ترین مقام پر کرکٹ کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم

Cricket

Cricket

ڈوڈوما (جیوڈیسک) کرکٹ کھیلنے والی دو ٹیموں میں جنوبی افریقہ کے سابق تیز رفتار بولر مکایا نٹینی اور انگلینڈ کے سابق بولر ایشلے جائلز بھی شامل تھے۔ دونوں ٹیموں نے 10 دس اوورز ہی کھیلے کہ بادل آ گئے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

انگلینڈ کے سابق بولر ایشلے جائلز نے ٹویٹ کی کہ یہ بالکل ناقابلِ اعتبار ہے کہ ہم افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔د نیا میں سب سے زیادہ انچائی پر کرکٹ کھیلنے کا موجودہ ریکارڈ نیپال کی چوٹی ایورسٹ کے بیس کیمپ کا ہے۔

یہ میچ 2009 میں 5,165 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 5,730 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کی خواتین کی نائب کپتان ہیدر نائٹ کی قیادت میںگوریلا ٹیم نے جائلز رائنو کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔