چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا

Sibi

Sibi

سبی(محمد طاہر عباس) چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسسز او ر پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کے نتیجے میں پانچ موٹر سائیکل اور ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

جبکہ ایک شخص جاں بحق اور 19افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایمبولینسسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو سبی اور سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا جہاں پر ایک زخمی ہلاک ہوگیا جائے وقوعہ کو سیکورٹی فورسسز اور پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقے کی سرچنگ شروع کردی۔