کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ صدر کی موبائل مارکیٹ میں نجی بینک میں ڈکیتی صبح کے وقت ہوئی۔
پولیس کے مطابق 4 ملزمان بینک میں داخل ہوئے جنہوں نے سیکورٹی گارڈز کو یر غمال بنایا اور کاؤنٹر سے رقم لینے کے بعد سیف سے تقریباً 40 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹنے کے بعد گارڈز کا اسلحہ بھی لے گئے۔ پولیس گارڈز سے تفتیش کر رہی ہے۔