بالی وڈ (جیوڈیسک) اس سے پہلے فرح اور شاہ رخ، میں ہوں ناں، اوم شانتی اوم جیسی فلمیں دے چکے ہیں۔
ان کے درمیان لڑائی سنجے دت کی جانب سے دی جانے والی ایک پارٹی میں 2012 میں ہوئی تھی۔ ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا پڈوکون، ابھشیک بچن، بومن ایرانی، سونو سود اور ویوان شاہ بھی کام کر رہے ہیں۔ فرح نے کہا ہے کہ جب کسی اچھے دوست کو کھو دیں تو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے، اور جب وہ دوبارہ مل جاتا ہے تو اور زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
کہتی ہیں کہ میرے نزدیک آرٹ اور کمرشل فلمیں اہمیت نہیں رکھتیں بلکہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ فلم اچھی ہے یا بری، کیونکہ ایک کمرشل فلم اچھی بھی ہو سکتی ہے اور ایک آرٹ فلم بری ثابت ہو سکتی ہے۔ میری فلم باکس آفس پر کیا کرتی ہے، یہ نہیں سوچتی، اور اس بات پر خوش ہوں کہ لوگ میری فلموں کو الگ نظر سے دیکھتے ہیں۔