خاتون خلا باز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

Space Station

Space Station

روس (جیوڈیسک) روس نے پہلی مرتبہ خاتون خلا باز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ کر دیا۔ خلائی جہاز قازقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوا۔

اڑتیس سالہ یلنا سراوٴ بین الاقوامی خلائی مرکز پر روس اور امریکا کے خلائی مشن کا حصہ بنیں گی۔ یلنا سراوٴ نے روانگی سے قبل سات برس تک تربیت حاصل کی، وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ گزاریں گی۔ اس سے قبل دو ہزار تیرہ میں امریکی خاتون نے بین الاقوامی خلائی مرکز پر چھ ماہ قیام کیا تھا۔ روس دنیا کا پہلا ملک بھی ہے جس نے پہلی مرتبہ انیس سو تریسٹھ میں خاتون خلاء باز ویلنٹینا کو خلا میں بھیجا تھا۔