قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کے 4 بچوں سمیت 100 حامیوں کو پرتشدد مظاہروں کے الزام میں طویل مدتی قید کی سزائوں کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے 86 افراد کو 15,15 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ سزا پانے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
قید کی طویل سزائیں پانے والوں پر اقدام قتل‘ تھوڑ پھوڑ‘ غیر قانونی اجتماع‘ پولیس اہلکاروں سے بندوق چھیننے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات تھے۔
عدالت نے بتایا کہ سابق صدر محمد مرسی کے سو حامی جرائم کے مرتکب پائے گئے۔ ان میں 86 افراد کو پندرہ پندرہ سال اور گیارہ افراد کو دس دس سال قید کی سزائوں کا حکم سنا دیا گیا۔