بھمبر کی خبریں 27/9/2014

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے معروف تاجر کے گھر گیس لیک ہو نے سے آگ لگ گئی جس سے نو جوان جھلس گیا حا دثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا آگ سے کچن مکمل تباہ تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ روز بھمبر کے معروف تا جر شیخ محمد مقصود احمد کے بیٹے یاسر مقصود نے گھر میں گیس سلنڈر کو جیسے ہی تبدیل کیا تو اس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی اور آگ دیکھتے ہی دیکھتے پو ری کچن کو اپنی لپیٹ میںلے لیا آگ کے شعلے بلند ہو نے سے یاسر مقصود بھی جھلس گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر میں آٹے کی سپلا ئی کو مو ثر بنا نے کے لئے بھرپو ر اقداما ت کر رہے ہیںبھمبر سمیت آزاد کشمیر بھر کے ڈپو ئو ں میںآٹے اور گندم کا سٹاک مو جود ہے چیف سیکر ٹر ی کی خصوصی ہدا یت پرآزاد کشمیر بھر کے عو ام کو ازاں نر خو ں پر آٹے کی سپلا ئی جا ری ہے ضلع بھمبر انتہائی زرخیز علاقہ ہے حکومت آزاد کشمیر کسا نو ں کو بلا سود قر ضے دے رہی ہے تا کہ زراعت ڈیر ی ،پو لٹر ی کی کمی کو پو را کیا جا سکے ان خیا لا ت کا اظہا ر سیکر ٹر ی خورا ک ،زراعت وحیو انا ت محمد ادریس تبسم نے اپنے دو رہ بھمبر کے دو را ن صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں آٹے کے سر کا ری ڈپو میں وافر مقدا ر میںآتا مو جو د ہے عو ام کو ریلیف دیتے ہو ئے ازاں نر خو ں پر آٹے کی سپلائی جا ری ہے حا لیہ با رشو ں وفصلو ں کو نقصا نا ت پہنچنے کے با وجو د محکمہ زرا عت نے بھر پور اقد اما ت کر کے فصلو ں کو نقصان سے بچا یا ہے ضلع بھمبر انتہا ئی زرخیز علاقہ ہے حکومت آزاد کشمیر کسا نو ں کو بلاسو د قر ضے فرا ہم کر رہی ہے اور ڈیر ی اور پو لٹر ی کے لئے بھی مختلف سکیمیں جا ری کر کے ریلیف فرا ہم کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ چیف سیکر ٹر ی کی خصوصی ہدایت پر حا لیہ بارشو ں میں متا ثر ہو نے وا لے کسا نو ں کے نقصا نا ت کے ازا لہ کیلئے خصوصی اقدا ما ت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بلا ول بھٹو زردا ری کامسئلہ کشمیر پردوٹو ک موقف کشمیر یو ں کے جذ بہ کی تر جما نی ہے پیپلز پا رٹی کی حکو مت مصیبت کی گھڑی میں متا ثر ین کے سا تھ اور متا ثر ین کی بحا لی کے لئے بھر پو ر اقدامات کئے جا رہے ہیںپا کستا ن کے مو جو دہ سیاسی بحرا ن میں شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے مثبت رو ل ادا کر کے جمہو ری نظا م کو ڈی ریل ہو نے سے بچا لیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا رایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل بھمبر چوہدر ی ولید اشر ف نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ آزاد خطہ میں پیپلز پا رٹی کی حکومت عو امی مسا ئل کے حل کے لئے دن را ت کو شا ں ہیں ضلع بھمبر کے اندر تعمیر وترقی کا انقلا ب بر با د کرد یا ہے انہو ں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر حالیہ با رشو ں اور سیلا ب سے متا ثر ہ لو گو ں کو بلا تفر یق معاوضو ں کی ادا ئیگی جلد کر دی جا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انسا نیت کی خد مت سب سے بڑ ی عبا دت ہے نفسا نفسی کے اس دو ر میںدوسر ے کے کا م آنا اور ا ن کی مدد کر نا بڑ ے اجر کا کا م ہے بر طا نیہ میںمقیم کشمیر ی وپا کستا نی کمیو نٹی با رش سے متاثر ہ لو گو ںکی بھر پو ر ما لی واخلا قی مدد کر رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفر نس بر طا نیہ کے مر کز ی نا ئب صد ر محمد اسلم بنڈا لو ی نے اپنے ایک بیا ن میںکیا انہو ں نے کہا کہ دکھی انسا نیت کی خد مت کر نے سے انسا ن دنیا وآخر ت میں کا میا ب ہو تا ہے پا کستا ن اورآزاد کشمیر میں جب بھی مشکل وقت آیا تو دنیا بھر میں بسنے وا لے کشمیر ی نے بھر پو ر ما لی امداد کی انہو ں نے کہا کہ مصیبتیں اور پر یشا نیا ں اللہ کی رضا سمجھ کر قبو ل کر نی چا ہیے اور متاثر ین کی بحا لی کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کر دار ادا کر نا چا ہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)قائد کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے لئے آواز اٹھا ئی ذا تی اخرا جا ت کے زریعے قائد کشمیر نے ملین ما ر چ کا اعلا ن کر کے کشمیر یو ں کے دل جیت لئے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر تحصیل چیئر مین تحصیل وعشر حیدر علی کا شر چوہدر ی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ تما م کشمیر یو ں کو اس موقع پر قا ئد کشمیر کے ہر اول دستے میں شا مل ہو نا چا ہئے یہ کو ئی کسی فرد واحد کا ایشو نہیں ہے بلکہ کروڑو ں مظلو م کشمیر یو ں کی بقا کی جنگ ہے تما م کشمیر ی اس ملین ما ر چ میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں گے اور ملی بیداری کا ثبو ت دیں گے اگرسکا ٹ لینڈ اپنی علیحدہ پہنچا ن کے لئے کو شاں ہیں تو کشمیر یو ں کو بھی اپنی علیحد ہ تشخص کی جنگ لڑ نے کا حق ہے قائد کشمیر نے ملین ما ر چ کا آغازکر کے شہدا کشمیر کے لہو سے اظہا ر یکجہتی کیا ہے۔

Sectri Bhimber

Sectri Bhimber