حماس اور فتح کا غزہ کی پٹی میں قومی اتحاد کی حکومت کی واپسی پر اتفاق

Hamas, Fatah

Hamas, Fatah

قاہرہ (جیوڈیسک) فلسطین کی دو بڑی جماعتوں حماس اور فتح نے غزہ کی پٹی میں قومی اتحاد کی حکومت کی واپسی پر اتفاق کیا ہے اوراس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے درمیان قاہرہ میں دو روزہ مذاکرات کے بعد ایک جامع سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

فلسطین کی متحارب جماعتوں نے جون میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں آزاد شخصیات اور ماہرین پر مشتمل قومی اتحاد کی حکومت قائم کی تھی لیکن اس کی غزہ کی پٹی میں عمل داری قائم نہیں ہو سکی تھی۔