کراچی آپریشن کے دوران 250 پولیس اہلکار شہید ہوئے، آئی جی سندھ

Ghulam Haider Jamali

Ghulam Haider Jamali

کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران 250پولیس اہلکار شہید ہوئے، حالات کے پیش نظر پولیس کو بم پروف گاڑیوں کی ضرورت ہے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے لوگ پری پیڈ سمیں استعمال نہ کریں، کراچی میں پولیس کو بم پروف گاڑیاں چاہئیں، حکومت پولیس کی مدد کر رہی ہے، ہمارا مقصد شہر میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مزید کہا کہ شہر کو دہشت گردی کا سامنا ہے،شہر میں شدت پسند موجود ہیں، دہشت گردوں کے پاس پولیس سے زیادہ جدید اسلحہ ہے، دن رات مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔