پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی آتی نہیں ہے،زائد بلوں نے جینا مشکل کر دیا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی قلت ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی تباہ کردیئے ہیں، بجلی نہ آنے کے باوجود بھاری بھر بلز کا آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو چکا ہے، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، چھوٹے بڑے تاجروں سمیت ہر طبقہ زندگی بجلی کی بندش سے متاثر ہے۔ پنجاب کے شہروں میں آٹھ سے گیارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہری سراپا احتجاج ہیں۔