لاہور میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ نا اہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی: لاہور میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ نا اہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، دھاندلی زدہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں چہیتوں کو نواز نے کیلئے پالیسیاں بنائی جارہی ہے محب وطن قوم نااہل اور کرپٹ سسٹم کو پسند نہیں کرتے تحریک انصاف کے دھرنا میں شریک ہوکر عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، قوم کو حقیقی آزادی سے مستفید کرنا ہی عمران خان کامشن ہے،گو نواز گو کی گونجیں پارلیمنٹ میں داخل ہو چکی ہے۔

حکمرانوں کی رخصتی ناگزیر ہوچکی ہے ، لاہور کے جلسہ میں ہزاروں افراد کا قافلے کے ہمراہ شرکت کرکے ثابت کر دیں گے کہ قصور کی عوام نے بھی کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کر دی ہے، ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ پنجاب کے نائب صدر سرور خاں میئو، ضلعی صدر لیبر ونگ قصور مہرصفدر اقبال، تحریک انصاف سپورٹس ونگ کے ضلعی صدر حامد مختار پٹواری نے لاہور میں جلسہ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برسراقتدارحکومت کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ، عمران خان کا دھرنا ہر آنے والے دن نئے جوش و جذبہ سے جاری ہے ۔گرفتاریاں اور دھرنے حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنے سے تحریک ختم نہیں ہو گی بلکہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکاہے،تحریک انصاف کے دھرنے اور آزادی مارچ کا ہی نتیجہ ہے کہ لوٹ مار کرنے والے محتاط ہو گئے ہیں۔