کروڑ لعل عیسن کی خبریں 279/2014

کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن میں سٹریٹ لائٹ کا نظام درھم برہم۔ عملہ نے شہریوں کو سٹریٹ لائٹ بلب لگانے کیلئے ایک ہزار مانگ لیئے۔ سماجی کارکن رانا عاطف کا الزام۔ تفصیل کے مطابق رانا آصف نے کہا کہ وہ دلشاد شاہ قریشی کے ہمراہ ٹی ایم اے آفس میں الیکٹریشن آصف بھٹی کے پاس گئے۔ اور گلی میں سٹریٹ لائٹ بند ہونے پر بلب لگانے کا کہا۔ جس پر آصف نے ان سے ایک ہزار روپے مانگ لیئے۔ اور کہا کہ ہزار روپے دو تو تمام بلب نئے لگا دیئے جائیں گے۔ رانا عاطف نے ڈی سی او لیہ ایڈمنسٹریٹر حیدر عباس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت ابراھیم نے اپنے بیٹے کو قربان کر کے دنیا بھر کیلئے مثال قائم کی۔ حضرت علی کی بے مثال فتوحات تاریخ کا حصہ ہیں۔ آپ کی شجاعت بہادری ، عزت اور عظمت نمایاں ہیں۔ گستاخ علی جہنمی ہیں۔ اہلسنت جماعت تمام اہل بیت ، صحابہ کی عزت و عظمت کی قدر کرتی ہے۔ خوارض اور روافض سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایک خطیب کی جانب حضرت علی کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور کہا کہ مولوی صاحب کو تاریخ کا علم نہیں۔ آنکھیں کھولیں اور پڑھیں۔ حضرت علی نے غزوہ بدر میں فتح حاصل کی جبکہ غزوہ احد آپ کی تلوار کے سبب جیتی گئی۔ حضرت حسین کے بابا کی فتوحات کا انکار کرنے والا گستاخ علی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی جذبے کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کو گوشت ، خون اور چمڑے کی ضرورت نہیں۔ تقویٰ کی ضرورت ہے۔ قربانی مالک کی محبت میں اپنی تمام تر خواہشات کو قربان کر دینے کا نام ہے۔ تبھی اللہ تعالیٰ کا مقبول بندہ بن سکتا ہے۔ ان دنوں میں روزے عبادت کی بڑی فضیلت ہے۔ حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو قربان کر کے دنیا کیلئے مثال قائم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) شہری سبزی گوشت اور اشیاء خورد و نوش کو مقررہ قیمتوں پر فروخت کریں۔ زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ سبزی منڈی میں بولی کی مانیٹرنگ کر کے قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اے سی کروڑ عباس حیدر وٹو نے گزشتہ روز سبزی منڈی کروڑ کے دورہ کے موقع پر آڑھتیان اور دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق قیمتوں میں استحکام رکھا جائے اور مقررہ نرخوں پر سبزی گوشت اور فروٹ آٹا سمیت اشیائے خوردونوش فروخت کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میعار اور مقدار کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ ہسپتال میں مردہ بچی کی جنم دینے والا جوڑا رفوع چکر۔ ہسپتال عملہ نے ایم ایس کی ہدایت پر مردہ بچی کو گڑھا کھود کر دفنا دیا۔ جوڑا قریبی چک کا رہائشی اور بچی مبینہ طور پر ناجائز بتائی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق 26 ستمبر بروز جمعہ ساڑھے 9 بجے کے قریب جوڑا جن کے ہمراہ ایک خاتون بھی تھی ہسپتال میں پہنچے اور نرسز کو فی الفور ڈیلوری کیلئے کہا۔ جس پر نرسز نے فوری طور پر خاتون کو لیبر روم میں اٹینڈ کیا۔ لیکن مریضہ نے 15 منٹ میں ایک مردہ بچی کو جنم دے دیا۔ نرسز نے تھیٹر میں موجود ڈاکٹر قیصر فرید کو بلایا اور بچی چیک کروائی۔ جنہوں نے بچی کو پیدائشی طور پر مردہ قرار دیا۔ ابھی سٹاف نرسز بچی معائنہ کر رہی تھیں کہ جوڑا سٹاف کو چکمہ دے کر غائب ہو گیا۔ ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین ڈی سی آفس لیہ میں پولیو میٹنگ کے سلسلہ میں گئے تھے واپس آئے تو نرسز نے ساری صوتحال سے آگاہ کیا جس پر ایم ایس نے کہا کہ بچی کو اللہ تعالیٰ کی رضاء کی خاطر دفنا دیا جائے اور جوڑے کا پردا رکھ لیا جائے۔ ایم ایس کے مطابق ان کے ہسپتال سے بھاگ جانے سے محسوس ہو رہا تھا کا معاملہ گڑبڑ ہے۔ ایم ایس کروڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے عملہ نے انہیں اٹینڈ کیا ہے۔ ان لوگوں کا ایڈریس بھی موجود ہے۔ اگر بچی زندہ ہوتی تو ہم کسی بے اولاد جوڑے کے حوالے کر دیتے۔ کیونکہ بہت سے بے اولاد جوڑے ہمارے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں کہ اگر کوئی ایسا کیس آئے تو بچہ ہمیں دے دیا جائے۔

Haider Abbas

Haider Abbas