لاہور (جیوڈیسک) میٹرو بس اتھارٹی نے تحریک انصاف کے جلسہ پر آج میٹرو بس سسٹم کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کے دوران میٹرو بسوں کو نقصان ہونے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج میٹرو بس سسٹم مکمل طور پر بند رہے گا۔
اس ضمن میں گزشتہ روز میٹرو بس کمپنی البیراک کو آگاہ کر دیا گیا ،معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کی جانب سے شاہدرہ ڈپو پر کوئی بس کھڑی نہیں کی جائے گی تمام بسیں نشتر ڈپو کے اندر کھڑی ہونگی، آج میٹرو بس پر سفر کرنے والے ایک لاکھ 55 ہزار مسافر میٹرو بس کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے اس مد میں حکومت کو 31 لاکھ روپے کا نقصان ہو گا۔