پشاور (جیوڈیسک) مالا کنڈ، سوات، چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، مالا کنڈ اور چترال کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر، شانگلہ اور مردان میں بھی محسوس کئے گئے۔
جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ امریکی زلزلہ پیما مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 31 اعشاریہ 2 کلو میٹر زیر زمین تھا۔