کراچی (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کی کاوشوں کی بدولت بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کی عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا دیا گیاعید الاضحی سے قبل تنخواہ کی ادائیگی پر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ملازمین کی تنخواہ کی بروقت ادائیگی کے چیک سائن کے موقع پر محکماجاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود اپنے ملازمین کی بروقت تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنا نا باہمی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے افسران و ملازمین سے کہاکہ عید الاضحی کے موقع ادارے کی نیک نامی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے مثالی کار کردگی کو برقرار رکھیں ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی انجام دہی کو اپنا شعار بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ انشا اللہ عوامی خدمت سے سرشار ٹیم کے باہمی تعاون سے عید الاضحی پر صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو مثالی بنا یا جائے گا۔