ممبئی (جیوڈیسک) اداکار امیتابھ بچن بھارت کو صاف کرنے کی مہم’’کلین انڈیا‘‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ممبئی میں منعقدہ تقریب میں اداکار نے باقاعدہ اس مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کو صفائی کو اپنانا ہوگا تاکہ اپنے ملک کو صاف اور شفاف بنا سکیں، انھوں نے اپنے والد کی نصیحت یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت صفائی پسند تھے اور آج مجھے ان کی بتائی ہوئی باتیں یاد آرہی ہیں۔
پولیو کے خاتمے کے بعد ہمیں ملک کو صاف بنانے کے حوالے سے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری تمام اداروں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں، گلی، محلوں اور شہروں کو صاف رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ پورے ملک مکیں اس مہم کو کامیاب کیا جاسکے۔