طلبہ و طالبات کو میڈیکل داخلے مساوی نشستوں پر دینے کی منظوری

Students

Students

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھرکے میڈیکل کالجوں میں طلبہ وطالبات کے لیے مساوی نشستوں کے فیصلے کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے توثیق کردی جس کے بعد پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبائی حکومتوں، محکمہ صحت کے حکام اور طبی کالجوں کے پرنسپلز کو مکتوب جاری کر دیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے طبی کالجوں میں دیے جانیوالے داخلے پی ایم ڈی سی کی جانب سے منظور کردہ مساوی نشستوں کے مطابق دیے جائیں اور فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنیوالے کالجوں کے خلاف پی ایم ڈی سی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کونسل کے صدر پروفیسر مسعود حمید خان کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ملک بھرکے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبہ وطالبات کی نشستیں مساوی کرنے کی منظوری دی گئی، مساوی نشستیں اہلیت سے مرتب کی جائینگی۔