واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چونتیس سالہ چیلسی کلنٹن کے شوہر مارک نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی تھی۔ بچی مقررہ ممکنہ وقت سے چار روز پہلے پیدا ہوئی ہے۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی گرینڈ ڈاٹر کی آمد کی خبر بعد میں خود اعلان کی۔ خبر سنتے ہی بل کلنٹن بیٹی سے ملنے ہسپتال آ گئے تھے۔
چیلسی کی والدہ ہیلری دوسری بار صدارتی امیدوار بننے کی مہم شروع کرنے والی ہیں اوران کا کہنا ہے وہ اپنی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے سے قبل اپنی بیٹی کی طرف سے خبر سننے کی منتظر تھیں۔ بہر کیف دادا اور دادی بننے پر دونوں بہت ہی خوش ہیں۔