ترکی: شامی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ شام پر داعش کے حملوں سے بچنے کے لئے شامی شہری ترکی جانے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں شامی روزانہ ترکی پہنچ رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شامی 19 ستمبر سے آج تک ترکی پہنچے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے پناہ گزین مخصوص کیمپوں کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے لئے امداد ترکی بھجوائی جا رہی ہیں۔