برسٹل (جیوڈیسک) بلڈ ہاونڈ نامی اس کار کو 2015 اور 2016 میں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاون کے ہاکسکین پان ٹریک پر چلایا جائے گا۔ برطانوی شہر برسٹل میں بلڈ ہاونڈ سینٹر میں دنیا کی پہلی 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار والی کار کی تیاری کا کام جاری ہے۔
کار پر کام گذشتہ سال اس کے نچلے حصے میں لگنے والے چیسس کی تیاری سے شروع ہوا۔ اب چیسس پر ہائڈرالکس ، برقی آلات ، گیئر بوکس اور دیگر حصے لگا رہے ہیں۔ بلڈ ہاونڈ کا کِٹ بنانے کے لیے معیاری مواد اور تکنیکی طریقہ کار استعمال ہو رہا ہے۔
تا کہ زمین پر رفتار کی ریکارڈ کی تاریخ میں تیز ترین ، مضبوط ترین اور سب سے نفیس کار تیار کی جا سکے۔ جب یہ گاڑی مکمل ہو جائے گی تو اسے بہت بڑے طاقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرو ڈائنیمکس ایک مربع میٹر پر 12 ٹن وزن کے برابر دباو ڈالتا ہے جبکہ نامو ہائبرڈ راکٹ کے سٹارٹ ہونے کے دوران درجہ حرارت تین ہزار سنٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جو آتش فشاں کے درجہ حرارت سے دگنا ہے۔