ممبئی (جیوڈیسک) اپنی سریلی آواز کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی بھارت کی لے جنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 85 برس کی ہوگئیں۔ سروں کی ملکہ کا خطاب پانے والی لتا منگیشکر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں دیدی(بہن) کے نام سے پہچانی جانیوالی لتا منگیشکر نے 1942ء میں اپنے والد دیتا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 1974ء سے 1991ء تک سب سے زیادہ گانوں کی ریکارڈنگ پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔
ان کے مقبول ترین گیتوں میں ’’آئیگا آنیوالا‘ او سجنا‘ برکھا بہار آئی‘ آجارے پردیسی‘ اتنا نہ تو مجھ سے پیار بڑھا‘ سماں ہے یہ پیار کا‘ نا گم ہوجائیگاچہرہ‘ یہ بدل جائیگا‘‘ قابل ذکر ہیں۔ لتا کو نہ صرف پدم بھوشن‘ دادا صاحب پھالکے سمیت بے شمار ایوارڈز ملے بلکہ انھیں سب سے بڑے بھارتی سویلین اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔