کاتالونیا کا سپین سے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان

Catalonia

Catalonia

میڈرڈ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاتالونیا کے صدر آرٹر ماس نے اعلان کیا کہ اس خطے کی باقی ماندہ سپین سے ممکنہ آزادی کے لئے عوامی ریفرنڈم 9 نومبر کو کرایا جائے گا۔

اس پر میڈرڈ میں ہسپانوی حکومت نے بلا تاخیر خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام غیر آئینی ہو گا۔ سپین کی نائب وزیراعظم سائنز دے سانتا ماریا نے واضح کر دیا ہے کہ میڈرڈ کاتالونیا میں ایسے کسی ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت نہیں دے گا۔

7.5 ملین کی آبادی والا کاتالونیا سپین کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہسپانوی ریاست کو اس کی مجموعی آمدنی کا پانچواں حصہ اسی خطے سے حاصل ہوتا ہے۔