ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن اگلی فلم ایکشن جیکسن میں دو منفرد کردار نبھائیں گے، فلم میں سوناکشی اور یامی گوتم بنیں گی اجے کی ہیروئنز ہونگی۔ بالی ووڈ میں اجے دیوگن کے ایکشن کی دھوم مچی ہے، سنگم ریٹرنز کے بعد اب ایکشن جیکسن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم ایکشن جیکسن میں اجے دیوگن کے ایک نہیں بلکہ دو کرداروں میں ایکشن دیکھنے کو ملیں گے۔
اس فلم میں اجے کے ساتھ ہیروئن کے روپ میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا ہوں گی، فلم میں یامی گوتم کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اجے دیوگن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سنگھم ریٹرنز نے باکس آفس پر خوب راج کیا۔